پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں کرسمس کیک کٹنگ تقریب
مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے پی ایچ اے کے ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے پی ایچ اے کے ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید،اے ڈی جی پی ایچ اے محمد فاروق اکمل سمیت دیگر پی ایچ اے افسران نے ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ پی ایچ اے کے مسیحی برادری کے ملازمین مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ پی ایچ اے مسیحی برادری کے ملازمین کے مقدس مقامات کی زیارتِ کے لیے آئندہ سال سے اقدامات کرے گا اورقرندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ پی ایچ اے مسیحی برادری کے ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملازمین کے آئینی و بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ پی ایچ اے نے مسیحی برادری کی خوشیاں کو دوبالا کرنے لیے جیلانی پارک میں جاری ونٹر فیسٹول 25 دسمبر تک بڑھا دیا ہے۔