صارفین اب گھر بیٹھے واسا لاہور کا بل جمع کروا سکیں گے رئیل ٹائم ٹرانزیکشن سے دوبارہ بل لگنے جیسی شکایات کا خاتمہ ہو سکے گا
بنک آف پنجاب اور واسا لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):بنک آف پنجاب اور واسا لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی ۔صارفین اب گھر بیٹھے واسا لاہور کا بل جمع کروا سکیں گے رئیل ٹائم ٹرانزیکشن سے دوبارہ بل لگنے جیسی شکایات کا خاتمہ ہو سکے گا۔ تمام بنکس میں سے بنک آف پنجاب واسا لاہور کے ساتھ رئیل ٹائم ٹرانزیکشن میں جانے والا پہلا بنک ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ صارفین کو آسانیوں کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے بنک آف پنجاب کے بعد باقی بنکوں کے ساتھ بھی رئیل ٹائم ٹرانزیکشن معائدوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔معائدہ پر واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد اور بنک آف پنجاب سے فرید احمد خان گروپ چیف نے دستخط کیے۔اس اجلاس میں بنک آف پنجاب سے فرید اللہ خان،شرجیل رضا خان ،عامر ڈار،حامد خان شریک تھے۔واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں محمد منیر ،ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود اور ایکسئین ہیڈ کوارٹر مدثر جاوید شریک تھے۔