مشرق وسطیٰ

فاؤنڈراتحاد گروپ کی پزیرائی نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں

فاؤنڈر اتحاد گروپ کی فتح اسلام اسٹیٹ ایجنٹس کی خدمت کے نئے سفر کا آغاز ہوگی

اسلام آباد پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی سلیم احمد):صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ فاؤنڈر اتحاد گروپ کی فتح اسلام اسٹیٹ ایجنٹس کی خدمت کے نئے سفر کا آغاز ہوگی،ایک بار پھر کامیاب ہوکر ممبران کی کاروباری بہتری اور اعتماد میں اضافے کیلئے باہم اور مضبوط پورٹل بنائیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے بلیوایریا کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئےکیا اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے انتخابات میں بلیو ایرایا سے فاؤنڈر اتحاد گروپ کے امیدوار برائے فنانس سیکرٹری منیر اختر نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کا سورج فاؤنڈر اتحاد گروپ کی کامیابی کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، فاؤنڈراتحاد گروپ کی پزیرائی نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،اسلام آباد کے تمام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے فاؤنڈر گروپ کے پورے پینل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، اپنے ایک بیان میں منیر اختر کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی خدمت کا جذبہ لیکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ہم اسلام آباد کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ایف بی آر میں ٹیکس کے مسائل کو ہم نے ہی حل کروایا تھا اور آئندہ بھی کامیاب ہو کر انڈسٹری کے تمام مسائل کو حل کرائینگے، اسلام آباد کے تمام رئیل سٹیٹ ایجنٹس اپنےحقیقی نمائندوں اور فاؤنڈر اتحاد گروپ کا انتخاب کریں جو کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،سردار طاہر محمود کی قیادت میں فاؤنڈر اتحاد گروپ کا ماضی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے سامنے ہے جو ماضی میں بھی اس انڈسٹری کی خدمت کرتے رہے ہیں اورپینل میں شرکت تمام امیدوار آئندہ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔اسلام آباد کے باشعور پراپرٹی ڈیلر اہل اور امانتدار قیادت کو منتخب کریں تاکہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جا سکے منیر اختر نے جلسے میں آنے معزاز ممبران کاشکریہ ادا کیا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button