سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ
لاہور چیمبر آف کامرس کا ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، تجاوزات کے خاتمے اور ہیلمٹ مہم کی کامیابی پر اظہارِ تشکر، ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی خوش آئند ہے، پریزیڈنٹ کاشف انور
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پارکنگ اسٹینڈز، تجاوزات، دکانوں کے سامنے ٹھیلے، اسٹالز ٹریفک جام کی بڑی وجوہات ہیں، مارکیٹوں میں پاتکنگ اور حد بندی کےلئے پیلی لائینز لگوانے پر بھی اتفاق، مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کےلئے عہدیداروں اور ٹریفک پولیس کی کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق، تاجر برادری کے تعاون کئے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تاجروں کے اجلاس کے دوران کیا، اس موقعہ پر پریزیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور نے استقبال کیا، ملاقات میں سینئر وائس پریزیڈنٹ ظفر محمود چوہدری وائس پریزیڈنٹ، عدنان خالد بٹ، خامس سعید بٹ سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران نے شرکت کی، تقریب کے دوران لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے ون وے ٹریفک اور تجاوزات کےخلاف آپریشنز پر سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر بھی کیا، ہیلمٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں آنا انتہائی خوش آئند ہے، ملاقات میں شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیا، اس موقعہ پر مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کےلئے عہدیداروں اور ٹریفک پولیس کی کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق بھی کیا گیا، ملاقات میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کےخلاف مشترکہ کارروائی کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے تاجروں کو لاہور شہر میں ٹریفک صورتحال پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ اور بے جاء تجاوزات، تھڑے، ٹھیلے ٹریفک جام کو باعث بنتے ہیں، پارکنگ پلازوں اور سروس روڈ کا نہ ہونا ٹریفک جام کا سبب ہے، تاجروں کے تعاون کے بغیر ٹریفک مسائل کا حل ممکن نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں ٹریفک مسائل کی بنیادی وجہ پارکنگ اسٹینڈز کا نہ ہونا ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے مارکیٹوں میں ون وے ٹریفک روکنے کےلئے مزید اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے تاجر برادری ساتھ دے، ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، سازگار ماحول، مارکیٹوں میں سامان کی باآسانی ترسیل اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کے مسائل کے ممکنہ حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،