ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد سموگ مہم کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون
ڈی سی لاہور محمد علی ازخود فیلڈ میں متحرک رہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد سموگ مہم کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی ازخود فیلڈ میں متحرک رہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے جیل روڈ، صدیق ٹریڈ سنٹر، مین مارکیٹ گلبرگ ، ظہور الہی روڈ پر چیکنگ کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے دکانوں و ریسٹورنٹس کے کھلے ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو¿ن کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات کیں۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ابراہیم ارباب نے کڑک خیل ہوٹل اور رضوان برگر کو مین مارکیٹ میں سیل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ حامد رشید نے کراچی نصیب بریانی کو سیل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ کی نگرانی میں ٹیموں نے مال روڈ پر الفلاح تھیٹر کو سیل کیا۔ ماشا اللہ تکہ کڑاہی اور ماجد علی بٹ کڑاہی اور نرالہ کڑاہی کے مینجرز کے خلاف استغاثہ بھی جمع کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر کی زیر نگرانی ٹیموں نے تحصیل شالیمار میں بھرپور کارروائیاں کیں۔ علی رضا کراچی فش کارنر کو دھوبی گھاٹ سٹاپ پر سیل کیا گیا اور محمد ادریس بھائی فش کارنر، پیزا شاپ، فور سیزن سنوکر کلب خداداد سٹریٹ اپوزیٹ اور گیم سنوکر کلب کو آخری منٹ میں سیل کیا گیا۔ سلطانی برگر کو داروغہ والا میں سیل کیا گیا اور ایل ایف سی ریسٹورنٹ کو بند روڈ پر سیل کیا گیا۔ اسی طرح راکری سنوکر کلب، مدینہ جنرل سٹور اور فرید پان شاپ کو سلطان محمود روڈ پر سیل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ مہم کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔