صحت

ایڈہاک تقرریوں میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک

یہ کمیٹی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایڈہاک تقرریوں کے سلسلے میں شکایات آنے پر تشکیل دی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ہیلتھ سروسز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ایڈہاک تقرریوں میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ کمیٹی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایڈہاک تقرریوں کے سلسلے میں شکایات آنے پر تشکیل دی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ہیلتھ سروسز جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ڈائریکٹر EPI اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ایک ممبر وائی ڈی اے سے شامل کیا جائے گا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت انکوائری کمیٹی کا منعقدہ اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خضر افضال، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ولید بیگ اور ڈائریکٹر EPI ڈاکٹر احتشام الحق موجود تھے جبکہ ڈاکٹر عاطف مجید، ڈاکٹر سلمان حسیب، ڈاکٹر مدثر اشرفی اور ڈاکٹر شعیب نیازی نے وائی ڈی اے کی نمائندگی کی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ایڈہاک تقرریوں میں پائی جانیوالی مبینہ بے قاعدگیوں کی انکوائری کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اگر کوئی کرپشن یا بے قاعدگیاں پائی گئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر اور گولڈ میڈلسٹ امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کام کرنے والے اینستھزیا کے ڈپلومہ ہولڈر یا ٹریننگ کرنے والے میڈیکل آفیسر کو ایک لاکھ 20 ہزار کا اضافی پیکج دیا جائیگا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ 10 ڈی ایچ کیوہسپتالوں میں میڈیکل گریجویٹس کے لئے ہاؤس جابز کی ٹریننگ جاری ہے جبکہ 16 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ہاؤس جاب کی ٹریننگ جلد شروع کی جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تقرری سے بنیادی مراکز صحت کی ورکنگ بہتر ہو جائے گی۔اس موقع پر وائی ڈی اے کے وفد نے انکے مطالبات پر فوری اقدامات کرنے پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کا شکریہ اداکرتے کیا۔قبل ازیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیرِ صدارت ڈرگز کنٹرول ونگ کے اہم اجلاس میں ٹرانسفر پالیسی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری کوثر خان، ایڈیشنل سیکرٹریز خضرافضال اور ڈاکٹر قلندر خان، ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ نے شرکت کی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول اور ڈی جی ڈرگز کنٹرول کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ڈرگز کنٹرول ونگ میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پالیسی کو شفاف بنایا جائے گا اور انکے ملازمین کو ٹیکنیکل الاؤنس میں اضافہ کے لئے محکمہ خزانہ کو اپروچ کیا جائے گا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہیومن ریسورس کی ٹریننگ کے بعد انکی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ فارماسسٹس اور کیمسٹس کی ٹریننگ مستند لیبز سے کروائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ
ڈرگز کنٹرول ونگ میں HR کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ ڈرگز کنٹرول ونگ میں تمام زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button