مشرق وسطیٰ

سموگ کے باعث ٹرانسمیشن سسٹم کو ہونے والے نقصان سے بچاؤ کے لئے لیسکو اسٹاف ہائی الرٹ۔

لاہور سمیت لیسکوریجن کے تمام سرکلز میں بڑھتی ہوئی سموگ اور دھند کے باعث چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور سمیت لیسکوریجن کے تمام سرکلز میں بڑھتی ہوئی سموگ اور دھند کے باعث چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے کنڈکٹرز اور انسولیٹرز پر گرد جم جانے اور سموگ کے باعث اس میں نمی پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔جس کے سدباب کے لئے ان کنڈکٹرز اور انسولیٹرز کی صفائی ضروری ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سموگ کے دوران بجلی کی سپلائی بحال رکھنے اور کسی بھی بریک ڈاؤن سے بچنے کے لیئے جی ایس او/آپریشن اسٹاف ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی میں کوئی کوتاہی نہ برتے۔ چیف لیسکو کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی اور مرمت کے لئے خصوصی طور پر بکٹ ماونٹیڈ کرینوں کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے نہ صرف صفائی کا دشوار گزار عمل آسان ہو رہا ہے بلکہ اسٹاف کی سیفٹی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریں ازاں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) کے زیرنگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں۔ جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران3 نئے فیڈرز انرجائز کئے جس سے ملحقہ علاقوں میں کم وولٹیج، ٹرپنگ جیسے مسائل کا ازالہ ہو گا۔ اس کے علاوہ درختوں کی کٹائی چھٹائی، کرنٹ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی،11KVلائٹنگ اریسٹرز کی تبدیلی،11KVفیڈرز پر نصب شدہ KWHمیٹر کی تبدیلی،ایک 11KVپینل کا اضافہ،تین B-4کنکشنز کی چیکنگ،201جگہ پر تھرمو ویژن ہاٹ اسپاٹ کو چیک کیا گیا، ایک پاور ٹرانسفارمر کا اضافہ،ریلے کی تبدیلی، ڈسک انسولیٹر کی دھلائی،خراب ڈسک انسولیٹر کی تبدیلی،جمپرز کی تبدیلی، ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز پر انتہائی اہم خرابیوں کی نشاندہی اور ان کا تدارک، کنٹرول روم اور اس میں موجود پینلز کی صفائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔علاوہ ازیں لائن اسٹاف کے لئے چیف انجینئر او اینڈ ایم(ٹی اینڈ جی) کی جانب سے12سیفٹی سیمینار منعقد کروائے گئے جبکہ فائر فائٹنگ ریہرسل بھی کروائی گئی۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا ہے کہ موسم گرما سے قبل لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اسٹاف اپنے مقررہ اہداف پر بھرپور طریقے سے مصروفِ عمل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button