مشرق وسطیٰ

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عرس علی حضرت داتا گنج بخش کے موقع پر ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

ایس پی شہزاد خان کی نگرانی میں 10 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤنز سمیت 04 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز، 710 وارڈنز تعینات، شہریوں کی سہولت کیلئے 04 پارکنگ اسٹینڈز بھی قائم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس کی تقریبات کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے جو کہ عرس کے تین روز 05، 06 اور 07 ستمبر تک جاری رہیں گیں. اس حوالے سے ایس پی شہزاد خان کی نگرانی میں 04 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز اور 710 وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رانگ پارکنگ کے تدارک کیلئے 10 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤنز بھی موقع پر موجود رہیں گی. زائرین کی آمد ورفت کےلئے گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ، موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں ٹوٹل 04 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں جہاں وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں وغیرہ پارک کر سکیں گے. پارکنگ بارے مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک، موری گیٹ، ناصر باغ گراؤنڈ، داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ، سنٹرل ماڈل ہائی سکول، عقب ٹی بی ہسپتال، اڈا کروان اور پیر مکی سنگل لین میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا.

<a href=”https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Image-2023-09-05-at-8.58.58-AM.jpeg”><img src=”https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Image-2023-09-05-at-8.58.58-AM-600×600.jpeg” alt=”” width=”600″ height=”600″ class=”aligncenter size-large wp-image-16261″ /></a>

سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے جن میں کچہری چوک، بھاٹی چوک، پیر مکی سے جانب داتا دربار ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے اور شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے اسٹیشن بجھوایا جائیگا. شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بجھوائی جائیگی. چوبرجی چوک سے لوئر مال(داتا صاحب) آنیوالی ٹریفک کوMAOکالج سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائیگا. انرسرکلرروڈسے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردوبازارکچہری روڈ اپنی منزل کیطرف جاسکے گی موقع کی مناسبت سے بوقت ضرورت ٹرن لاء کالج سے ٹریفک کواردو بازار نہیں جانے دیاجائیگا.

<a href=”https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Image-2023-09-05-at-8.58.59-AM.jpeg”><img src=”https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Image-2023-09-05-at-8.58.59-AM-600×600.jpeg” alt=”” width=”600″ height=”600″ class=”aligncenter size-large wp-image-16262″ /></a>

انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی. چوک ضلع کچہری، کارنر DIG آپریشن آفس،R/Oگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی. چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،R/O موری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک داتا حضورکی طرف نہیں جاسکے گی. چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک لوئرمال روڈ پر داخل نہیں ہوگی. شاہدرہ سے اپر مال آنے والے شہری براستہ ریلوے اسٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جا سکتے ہیں. چوبرجی اور پی ایم جو چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکتے ہیں. تمام سست رفتار ٹریفک کو چوک ٹیکسالی براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردو بازار چلایا جائیگا. لوئر مال روڈ، چوک ضلع کچہری تا یو ٹرن پیر مکی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا.

<a href=”https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Image-2023-09-05-at-8.59.00-AM.jpeg”><img src=”https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Image-2023-09-05-at-8.59.00-AM-600×600.jpeg” alt=”” width=”600″ height=”600″ class=”aligncenter size-large wp-image-16263″ /></a>

سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو مکمل آگاہی دی جائیگی تاہم شہری مزیدراہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button