مشرق وسطیٰ

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کی بطور مہمان خصوصی شرکت، سائیکل ریلی میں 05 سو سے زائد مرد دو خواتین اور بچوں نے شرکت کی،

ماحول دوست اپنانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور آشیانہ سائیکلنگ کلب کے زیر اہتمام سائیکل ریلی منعقد ہوئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ماحول دوست اپنانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور آشیانہ سائیکلنگ کلب کے زیر اہتمام سائیکل ریلی منعقد ہوئی، ریلی میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سائیکل ریلی میں ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، سرکل افسران، لیڈی وارڈنز، وارڈنز نے شرکت کی، سائیکل ریلی میں 05 سو سے زائد مرد دو خواتین اور بچوں نے شرکت کی، ریلی ویلنشاء ٹاؤن سے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب سے واپس سی بلاک میں اختتام پذیر ہوئی، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ معاشرہ میں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہمیں کم سے کم گاڑیوں کا استعمال کرنا ہوگا، فوگ اور سموگ کت اثرات کو کم کرنے کےلئے ہمیں صرف ضرورت کے وقت گاڑی کو استعمال کرنا چاہیے، کم فاصلے کےلئے ہمیں پیدل یا بائیسکل استعمال کرنا ہوگی، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جائے گا،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button