بین الاقوامی
مغرب روس کو ’تقسیم کرنے‘ کی کوشش کر رہا ہے: صدر پوتن کا الزام
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین پر حملے کا مقصد ’روسی عوام کو متحد کرنا‘ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے الزام لگایا ہے کہ مغرب روس کو ’تقسیم کرنے‘ کی کوشش کر رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین پر حملے کا مقصد ’روسی عوام کو متحد کرنا‘ہے۔
اسی اثنا میں جنوبی یوکرین پر شدید گولہ باری کے ایک روز بعد دارالحکومت کیف کے رہائشیوں نے اتوار کو کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا۔
دوسری جانب روس کے روحانی رہنماؤں نے 7 جنوری کو کرسمس منانے کا اعلان کیا تھا۔
صدر پوتن نے کیف کی خودمختاری کو نظرانداز کرتے ہوئے اور یوکرین میں اپنے 10 ماہ کے حملے کو جواز فراہم کرنے کے لیے ’تاریخی روس‘ کے تصور کو دلیل یہ دینے کے لیے استعمال کیا کہ یوکرینی اور روسی ایک ہی لوگ ہیں۔