زیارت :بانی پاکستان کے 146ویں یوم پیدائش پر قائد اعظم ریزیڈنسی پر پرچم کشائی کی گئی ۔پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 146 واں یوم پیسائش منایا جارہا ہے ، اس حوالے سے زیارت میں ان کی رہائشگاہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا نعقاد کیا گیا ۔
تقیب میں سیاسی اور عسکری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ،شرکا نے بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، قائد کے فرمودات پر بھی روشنی ڈالی۔