مشرق وسطیٰ

محرم الحرام میں منعقدہ مجالس او جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

منتظمین جلوس ومجالس سمیت دیگر اداروں سے مربوط روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چوتھے محرم پر شہر کے مختلف مقامات سے 17 جلوس،412 مجالس منعقد ہوں گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس او جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ حساس مجالس وجلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ منتظمین جلوس ومجالس سمیت دیگر اداروں سے مربوط روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چوتھے محرم پر شہر کے مختلف مقامات سے 17 جلوس،412 مجالس منعقد ہوں گی۔ جن کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔مجالس و جلوسوں میں آنے والے زائرین کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔خواتین کی مجالس میں لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئیں ہیں۔لیڈی رضاکاروں کے ذریعے خواتین کی تلاشی میں معاونت لی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button