مشرق وسطیٰ

اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ فیلڈ میں،الفتح سٹور میں پرائس انسپکشن کی گئی،50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر پرائس انسپکشن کی گئی ہے,ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا.

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ میں متحرک ہیں. انہوں نے الفتح سٹور میں پرائس انسپکشن کی. انہوں نے ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا. ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی. ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر پرائس انسپکشن کی گئی ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button