مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کاونٹر فیسٹول کے اختتام پر” تقریب تقسیم انعامات ” کا انعقاد

نٹر فیسٹول کوکامیاب بنانے والے افسران اور ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پی ایچ اے ونٹر فیسٹول کے اختتام پر” تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کی اورتقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فاروق اکمل، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر کواڈینشن، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹو، ترجمان پی ایچ اے سمیت ونٹر فیسٹول میں پی ایچ اے کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے ونٹر فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر بہترین کارکردگی دیکھانے والے ڈائریکٹرز، ٹور گائیڈ اور دیگر ملازمین میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر فیسٹول کوکامیاب بنانے والے افسران اور ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کامیاب ونٹر فیسٹیول کے انعقاد پر افسران اورتمام ملازمین نے دن رات ڈیوٹیاں سرانجام دی۔ ونٹر فیسٹول جیلانی پارک میں 22 نومبر سے 25 دسمبر تک جاری رہا۔پی ایچ اے نے فیسٹیول میں لاکھوں شہریوں کو بہترین سیروتفریح کی سہولیات فراہم کیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں پھولوں اور باغوں کا شہر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ایچ اے اہل لاہور کیلئے سیرو تفریح اور صحتمند سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button