مشرق وسطیٰ

ترکیہ کے صد ر رجب طیب اُردگان نے کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم کو میڈل سے نوازا

پاکستان،جنوبی ایشیائی ممالک کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تربیت ومعاونت کیلئے تیار ہے:ڈاکٹر رضوان نصیر

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترکیہ کے صدر رجب طیب اُردگان نے پاکستان کی پہلی یو این انسراگ سرٹیفائیڈریسکیو 1122 ٹیم کے کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیرکوحالیہ تباہ کن زلزلہ سے متاثرہ آدیامن اور حاطائی میں منہدم عمارتوں سے کئی افراد کوزندہ ریسکیو کرنے اورملبے میں پھنسے ہوئے افراد کی باڈیزکی نشاندہی ونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کی دن رات جدوجہد اور کوشش کو سراہتے ہوئے حکومت ِتُرکیہ اور عوام کی طرف سے میڈل و سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
علاوہ ازیں کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر کو انسراگ سٹیرنگ گروپ میٹنگ جو کہ گلوبل چیئرکے تحت جنیوا میں 24سے 28اپریل ہفتہ برائے ہیومینٹیئرین اینڈ پارٹنر شپ میں بھی بلایا گیا ہے جس میں ترکیہ کے زلزلے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بحث جاری ہے۔ اس میٹنگ میں اقوامِ متحدہ کے تحت مستقبل میں عالمی سطح پر ڈزاسٹر ریسپانس کے حوالے سے بھی ڈسکشن ہوگی۔
کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس عالمی سطح کے فورم میں پاکستان ریسکیو ٹیم (ریسکیو 1122) کی جانب سے کئے گئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ انسراگ کاریسکیو1122کو عالمی معیار کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور انٹرنیشنل سطح پہ ڈزاسٹر میں ریسپانس کی اہم تربیت کیلئے معاونت پر یونائیٹڈ نیشن کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ریسکیو 1122سال 2004سے ایمرجنسیز پہ فوری ریسکیو سروسز فراہم کر رہی ہے اور ریسکیو 1122یونائیٹڈ نیشن انسراگ کی تربیت اور سرٹیفیکشن کی وجہ سے ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلہ میں انتہائی کم وقت کے نوٹس پہ ریسپانس کرنے کے قابل ہوا۔ریسکیو 1122کی ٹیم زلزلے کے فوری بعد آدیامن ترکیہ میں اگلے ہی دن ریسپانس کر چکی تھی اور اس ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے منہدم عمارتوں سے کئی زندہ لوگوں کو نکالا اور بہت ساری پھنسی ہوئی میتوں کی نشاندہی بھی کی۔ بریفنگ کے دوران ڈاکٹر رضوان نصیر نے بڑے ڈزاسٹر میں لائٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اقوام ِ متحدہ سے درخواست کی کہ وہ ریسکیو 1122کی لائٹ سرچ اینڈریسکیو ٹیموں کو انسراگ سرٹیفیکشن میں مدد فراہم کرے کیونکہ لائٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی بڑے سانحہ میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان ریسکیو ٹیم(ریسکیو1122) ساؤتھ ایشیاء کے ممالک کی سرچ اینڈ ریسکیوفیلڈ میں صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button