مشرق وسطیٰ

دھند کا راج برقرار، موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر ہقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاہور اور اسکے گردونواح میں دھند بڑھنے کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے (M2) کو لاہور سے لیلہ تک ، لاہورملتان موٹروے (M3) کو فیض پور سے درخانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے (٘M11) کو مکمل بند کر دیا گیا۔
سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔
انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button