شہریوں کوجلد انصاف کی فراہمی اُن بنیادی حق ہے۔شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے تھانہ ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔انہوں نے تھانوں میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور اُن سے مسائل بارے دریافت کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے تھانہ ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔انہوں نے تھانوں میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور اُن سے مسائل بارے دریافت کیا۔ا فضال احمد کوثر نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک،حوالات،رپورٹنگ روم و دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اس موقع پر موجود تھے۔ افضال احمد کوثر نے تھانوں کا ریکارڈبھی چیک کیا۔ متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے حوالات کا معائنہ کیااور ملزمان کودی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ افضال احمد کوثر نے صفائی کے بہترین انتظامات پر محرر تھانہ ماڈل ٹاؤن کو تعریفی اسناد و نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کوجلد انصاف کی فراہمی اُن بنیادی حق ہے۔شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔