کاروبار

تجارت مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری

مہنگائی مافیا بے لگام ہو گیا، مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌مہنگائی مافیا بے لگام ہو گیا، مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔
پیاز 200 کے بجائے 230 ، ٹماٹر 65 کے بجائے 100 ، آلو 37 کے بجائے 60 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، پھلوں میں انار 700، سیب 340 روپے کلو، مسمی 240 ، کینو 220 روپے درجن تک بکنے لگے۔
دوسری طرف پولٹری مصنوعات بھی عوام کیلئے خواب بن گئی، مرغی کا گوشت 471 روپے کی سطح پر برقرار ہے، فارمی انڈے مزید 2 روپے فی درجن مہنگے ، قیمت 272 روپے درجن تک پہنچ گئی۔ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 40 روپے تک بکنے لگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button