مشرق وسطیٰ
ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے متحرک
ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے متحرک ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر کی زیر نگرانی ٹیموں کا موضع ہربنس پورہ میں آپریشن کیا گیا اور 08 کنال 05 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔ زمین کی کل مالیت 101۔01 ملین بنتی ہے۔ 18 بلڈنگ سٹرکچرز کو مسمار کروا کر سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا ہے۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ سرکار کی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ناجائز قابضین سے سرکاری زمین کو چھڑوانے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔