مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنز آفس کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کی دادرسی جاری، رواں ماہ مجموعی طور پر423 درخواستیں موصول

انصاف کی فراہمی میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جارہی ہے شہری شکایات کے ازالے کیلئے پولیس کے مختلف فورمز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کی دادرسی بلا تعطل جاری ہے۔انصاف کی فراہمی میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جارہی ہے۔ شہری شکایات کے ازالے کیلئے پولیس کے مختلف فورمز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ مجموعی طور پر آپریشنز ونگ کو مختلف ذرائع سے423 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 161 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل سے240درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے97جبکہ سی سی پی آفس سے مارک کی گئی23درخواستوں میں سے10پر فیصلے دیئے گئے۔ اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز دفتر آنے والے80درخواست گزاروں میں سے34جبکہ کھلی کچہریوں میں آنے والے 60شہریوں کی درخواستوں میں سے14پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پی ایم ڈی یو سے موصول ہونے والی 08 درخواستوں اوراوور سیز پاکستانیوں سے موصول ہونے والی12 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ شہری آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل نمبر1787اورلاہور پولیس کمپلینٹ سیل نمبر1242پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button