مشرق وسطیٰ

دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریلیف آپریشن

اس دوران 3ہزار سے زائد لائف جیکٹس متاثرہ اضلاع میں فراہم کی گئیں جبکہ 108میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں ۔میڈیکل کیمپس میں 42ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 17اگست سے 31اگست کے دوران 595 دیہاتوں کو مکمل اور کچھ کو جزوی طور پر خالی کروایا گیا ۔ ریلیف آپریشن 24گھنٹے جاری رہا جس میں ایک ہزار سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔اس دوران 3ہزار سے زائد لائف جیکٹس متاثرہ اضلاع میں فراہم کی گئیں جبکہ 108میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں ۔میڈیکل کیمپس میں 42ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ 181ریلیف کیمپس بھی متاثرہ اضلاع میں قائم کئے گئے جن میں تقریبا 3لاکھ افرا د کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔متاثرہ اضلاع میں 78ہزار سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 81ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی طبی سہولتیں فراہم کی گئیں ۔تمام ادارو ں نے ایمرجنسی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button