مشرق وسطیٰ

ایکسائز آفس میں رشوت ستانی کی بہت سی شکایات وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی ہیں،ایک ہفتے میں معاملات ٹھیک کرلئے جائیں، چودھری طارق زمان گجر

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر مشیر چودھری طارق زمان گجر ایکسائز آفس پہنچ گئے،ایک ہفتے میں معاملات درست کرنے اور کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کی ہدایت

ملتان پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):من پسند نمبروں کے حصول کیلئے بیس ہزار روپے رشوت ،پراپرٹی ٹیکس زیادہ بھیج کر مٹھی گرم ہونے پر کم کرنے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے گاڑیوں کی ٹرانسفرفیس کے ساتھ موٹی رقم وصول کرنے کی شکایات،وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر مشیر چودھری طارق زمان گجر ایکسائز آفس پہنچ گئے،ایک ہفتے میں معاملات درست کرنے اور کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کی ہدایت۔گزشتہ روزمشیر وزیراعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے وزیراعلی شکایات سیل کو محکمہ ایکسائز کے بارے میں شکایت موصول ہونے پرچیئرمین ایکسائز حمزہ خاکوانی کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔ ای ٹی او ملک معراج خالد ،خالد قصوری ،جام سراج، خالد اختر سے ملاقات کی۔ مشیر وزیراعلی پنجاب چودھری طاہر زمان گجر نے محکمہ ایکسائز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور شکایات کے ازالہ کے لیے افیسران کو ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز آفس میں رشوت ستانی کی بہت سی شکایات وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی ہیں،ایک ہفتے میں معاملات ٹھیک کرلئے جائیں، میرٹ پر لوگوں کے کام کیے جائیں، رشوت کی شکایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام کو سہولت دی جائے۔انہوں نے ای ٹی او کو ہدایت کی کہ مہینے میں ایک بار کھلی کچہری لگائی جائے تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ عوامی مسائل حل نہ ہونے اور رشوت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پر مجاز آفیسر سے پوچھ گچھ ہوگی اور اس افسر کو سیٹ پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ عوام کی خدمت مسلم لیگ ق کا مشن اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا وژن ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر محکموں میں شنوائی نہ ہو تو وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کو اطلاع دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button