معزز ہائیکورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا ، سموگ کی روک تھام کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے
ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی کو جانچنے کے لیے پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی کو جانچنے کے لیے پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر کوارڈینیشن پی ڈی ایم اے، پارکو اور اربن یونٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے مختلف آپشن زیرغور آئے۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ معزز لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ، آلودگی کو جانچنے کے لیے ایپ کے قیام پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معزز ہائیکورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا ، سموگ کی روک تھام کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ، ایکشن پلان بھی تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا ، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔