مشرق وسطیٰ

ن لیگ کا غلام الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کو تیار نہیں ہے : فیاض الحسن چوہان

آئین و قانون کو تو یہ پہلے ہی نظرانداز کرتے رہے ہیں اب انہیں توہینِ عدالت کی بھی پرواہ نہیں۔ فیاض چوہان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشنز پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے عملے کا انتظار کرتی رہی جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ غائب رہا۔ عدالت کا حکم تھا کہ آج ہر حال میں بلدیاتی الیکشنز کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا غلام الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کو تیار نہیں ہے۔ آئین و قانون کو تو یہ پہلے ہی نظرانداز کرتے رہے ہیں اب انہیں توہینِ عدالت کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ عمران خان اور عوام کے خوف نے امپورٹڈ قبضہ مافیا کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔ پیسے سے لوگوں کا ضمیر خریدنے والوں نے عوام سے ایک وقت کی روٹی چھین لی ہے۔سستے آٹے، چینی اور گھی کو عوام ترس گئے ہیں۔ انکی ساری توجہ ریاست پر اپنے قبضے کو طول دینے پر ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
arbnzh-CNzh-TWnlenfrdeiwhiitjakolamrfaptrusdestrukur