
ملک دشمن وجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے رواں سال 01ہزار37سر چ آپریشنز کئے گئ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر
رواں سال ابتک مجموعی طور پر 01ہزار37سر چ آپریشنز کئے گئے۔ شہر بھر میں 31 ہزار660گھروں،01لاکھ36ہزار سے زائد افراد اور17ہزا ر سے زائد کرایہ داروں کو چیک کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ مستقل امن کے قیام اورملک دشمن عناصر کی سرکوبی میں سرچ آپریشنزکا کلیدی کردار ہے۔ڈویژنل ایس پیزاپنی نگرانی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھیں۔ افضال احمد کوثر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ابتک مجموعی طور پر 01ہزار37سر چ آپریشنز کئے گئے۔ شہر بھر میں 31 ہزار660گھروں،01لاکھ36ہزار سے زائد افراد اور17ہزا ر سے زائد کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔کوائف نامکمل ہونے پر 2ہزار549 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رواں سال85ہوٹلز،35ہاسٹلز،6بس اڈوں، 2109دکانیں اور 15سرائے و گیسٹ ہاؤسز کی سکریننگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت2800سے زائدافراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔کرایہ داری ا یکٹ کے تحت217 مقدمات درج کئے گئے۔ دوران چیکنگ ناجائزاسلحہ برآمد ہونے پر9جبکہ منشیات وشراب برآمد ہونے پر14مقدمات درج کئے گئے۔ سرچ آپریشنزکے دوران مختلف جرائم میں ملوث15عادی و اشتہاری مجرمان بھی گرفتارکئے گئے۔