مشرق وسطیٰ

800 ملین روپے ماہانہ ریکوری پر واسا لاہور کے افسران و سٹاف کے لیے اعزازیے کا اعلان

ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ ماہانہ ریکوری 550 ملین سے 800 ملین افسران و سٹاف کی انتھک محنت کے باعث ممکن ہوئی

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی) واسا لاہور نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 800 ملین روپے ماہانہ ریکوری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے 800 ملین روپے ماہانہ ریکوری کرنے پر افسران و سٹاف کے لیے اعزازیے کا اعلان کر دیا۔انھوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، ایکسیئنز ،ایس ڈی اوز ، آر ایف آئیز اور اے ایف آئیز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ ماہانہ ریکوری 550 ملین سے 800 ملین افسران و سٹاف کی انتھک محنت کے باعث ممکن ہوئی ۔ نادہندہ اور غیر قانونی کنکشز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے اجلاس میں ۱یک ارب ماہانہ ریکوری کا ٹارگٹ دیتے ہوئے کہا کہ آخری ڈیفالٹر تک آپریشن جاری رہے گااس کے علاوہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو واجبات کے چیک بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر ا یم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ واسا کی بہتری کیلئے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ علاوہ ازیں ایم ڈی واسا نے سبکدوش ہونے والے ملازمین کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ریٹائر ہونے والے 13 ملازمین میں محمد رمضان، محمد منشاء، فقیر محمد، محمد بشیر، شفقت حسین، عبدازاہد، محمد علیم، نادر مسیح، رضوان الحق، محمد امین، ارشد علی، جمیل انجم اور ریاض خان شامل ہیں۔سبکدوش ہونے والے ملازمین نے ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت افسران کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں ڈی ایم ڈی عبدالکریم، ڈی ایم ڈی میاں منیر،تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز ،ایکسیئنز، ایس ڈی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button