مشرق وسطیٰ

سٹی ٹریفک پولیس ون وے ٹریفک اور رانگ پارکنگ کےخلاف ایک بار پھر متحرک ہوگئی، منعظم ٹریفک کو اپنانا ہوگا، ڈاکٹر اسد ملہی

تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں ہونگے، ڈاکٹر اسد ملہی نے ناقص کارکردگی اور ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر 03 سرکل افسران کو وارننگ دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ ہوئی، ایس پی صدر سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، ڈی ایس پی گلبرگ، ڈی ایس مغلپورہ اشفاق احمد سمیت تمام ٹریفک سرکل افسران نے شرکت کی، ڈاکٹر اسد ملہی نے سال 2022 کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈاکٹر اسد ملہی نے ناقص کارکردگی اور ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر 03 سرکل افسران کو وارننگ دی، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور میں روز بروز ٹریفک بڑھ رہی ہے، 70 لاکھ سے زائد گاڑیوں والے شہر میں ٹریفک کا پہیہ چلتا رکھنے کےلئے ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری کروانا ہوگی، ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف اور رانگ پارکنگ قطعی برداشت نہیں، شہر میں 128 ون وے مقامات کی نشاندہی، موثر ڈیوٹی کا حکم دے دیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آھ سے رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر متعلقہ سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر ذمہ دار ہوگا، شہر میں ٹریفک کا پہیہ چلتا نظر آنا چاہیے، ڈاکٹر اسد ملہی کا۔مزید کہنا تھا کہ شہر میں 06 مختلف مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے ہمیں زیادہ دلجمعی سے ڈیوٹی کرنے کی ضرورت ہے، آج سے وارڈنز کی بریفنگ، ڈی بریفنگ کو یقینی بنایا جائے، ہیلمٹ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف زیرو ٹولرنس اپنائی جائی گی، کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی نے افسران کو واضح کیا کہ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں ہونگے، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button