صحت

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے لاہور میں 4 ہیلتھ فیسلیٹیز کا اچانک دورہ کیا

ڈاکٹر ارشاد احمد نے فلٹر کلینکس وحدت روڈ اور ٹاؤن شپ کا معائنہ کیا۔وہ رورل ہیلتھ سنٹرز چوہنگ اور مانگا منڈی بھی گئے اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے لاہور میں 4 ہیلتھ فیسلیٹیز کا اچانک دورہ کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے فلٹر کلینکس وحدت روڈ اور ٹاؤن شپ کا معائنہ کیا۔وہ رورل ہیلتھ سنٹرز چوہنگ اور مانگا منڈی بھی گئے اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔فلٹر کلینک وحدت کالونی میں ادویات کی قلت کا سخت نوٹس لیا۔سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ مینجر پی ایچ ایف ایم سی اور سی ای او ہیلتھ کو ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کی ہدایت کی۔انہوں نے فلٹر کلینک ٹاؤن شپ کے دورے کے دوران ڈینٹل ایکسرے اور سکیلنگ آلات میں خرابی پر برہمی کا اظہار کیا۔ سی ای او ہیلتھ اور پی ایچ ایف ایم سی کو ڈینٹل آلات فوری ٹھیک کرانے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دونوں فلٹر کلینکس میں پی جی آر کی مقررہ تعداد میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔انیوں نے کہا کہ سی ای او ہیلتھ اس سلسلہ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے مطلوبہ تعداد میں پی جی ارز کی تعیناتی کے لئے رابطہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر چوہنگ میں ادویات کی دستیابی اور صفائی کی بہتر صورت حال کو سراہا۔سیکرٹری صحت نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو ہدایت کی کہ رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی میں ایس ایم او فوری تعینات کیا جائے۔ڈسٹرکٹ مینجر پی ایچ ایف ایم سی کو ہدایت کی کہ رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی میں ہاسپٹل ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگاکر رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button