مشرق وسطیٰ

ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نےچیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے اور تمغہ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی

ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کرکٹ ٹیم کا صوبائی سطح کی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے تاہم کھلاڑی آئندہ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ابھی سے سخت محنت کریں

لاہور پاکستان(نمائند ہ وائس آف جرمنی):‌آئی جی پنجاب شہدا کرکٹ ونٹر چیمپئن شپ 2022-2023 میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور پولیس کی کرکٹ ٹیم کے فاتح کھلاڑیوں نے آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر سے ملاقات کی۔ لاہور پولیس کرکٹ ٹیم کے کپتان شیخ عدیل،نائب کپتان محمد الماس اور دیگر کھلاڑی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نےچیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے اور تمغہ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی۔عاطف نذیر نے لاہور پولیس کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیےتعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کرکٹ ٹیم کا صوبائی سطح کی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے تاہم کھلاڑی آئندہ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ابھی سے سخت محنت کریں۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے مزید کہا کہ لاہور پولیس ضلعی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے پولیس کے تمام ونگز اور یونٹس کے درمیان میچز منعقد کروائے گی۔ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ لاہور پولیس کی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس مزید بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔آئی جی پنجاب شہدا کرکٹ چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے مختلف ریجن کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔لاہور پولیس کی کرکٹ ٹیم 09میچز جیت کر ایمی فائنل میں پہنچی۔اچھی کارکردگی پر لاہور پولیس کرکٹ ٹیم کے کپتان شیخ عدیل کو پنجاب پولیس کی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button