ایل ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کا شاندار نیلام عام مختلف سکیموں میں واقع پانچ کمرشل اور رہائشی پلاٹس آٹھ کروڑسات لاکھ 99ہزار 158روپے میں نیلام کر دیئے گئے
نیلام عام میں ایل ڈی اے کی جانب سے23رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے کل پانچ رہائشی و کمرشل پلاٹس مختلف شہریوں نے اوپن بولی میں زیادہ بولی دے کر حاصل کیے۔ یہ پلاٹ مجموعی طور پر آٹھ کروڑسات لاکھ 99ہزار 158روپے میں نیلام کیے گئے ، ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع پانچ رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلام کر دیے گئے۔ نیلام عام کا انعقاد ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر، نیو گارڈن ٹاﺅن میں ہوا۔نیلام عام میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایل ڈی اے کے سینئر افسران اور شہریوں کی موجودگی میں نیلامی کا عمل اوپن بولی کے تحت شفاف انداز میں مکمل ہوا۔نیلام عام میں ایل ڈی اے کی جانب سے23رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے کل پانچ رہائشی و کمرشل پلاٹس مختلف شہریوں نے اوپن بولی میں زیادہ بولی دے کر حاصل کیے۔ یہ پلاٹ مجموعی طور پر آٹھ کروڑسات لاکھ 99ہزار 158روپے میں نیلام کیے گئے ، ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پلاٹ نمبر9سوک سنٹر نیو گارڈن ٹاﺅن ایک کروڑ26لاکھ روپے میں حقوق کرایہ داری پر دے دیا گیا۔پلاٹ نمبر15سبزہ زار ٹرک سٹینڈ (کمرشل )دو کروڑ88لاکھ66ہزار 158روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر436(کارنر)بلاک بی جوبلی ٹاﺅن ( رہائشی )ایک کروڑ28لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر1713بلاک ڈی ایل ڈی اے ایونیو ون(کمرشل) ایک کروڑ48لاکھ83ہزار روپے میں نیلام کیا گیا اورپلاٹ نمبر80/2سوک سنٹر جوبلی ٹاﺅن ایک کروڑ16لاکھ50ہزار روپے میں لیز پر دے دیا گیا۔
نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاو سنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرز‘ڈائریکٹرز ہاﺅسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی،نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں اور نیلامی میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔