بدترین معاشی حالات میں مارکیٹیں جلد بند کرنا عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے : فیاض الحسن چوہان
نا اہل حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکے کاروبار بند کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے آئین سٹائن اسحاق ڈار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ تیرہ رنگی حکومت عوام کے سامنے بالکل ایکسپوز ہو گئی ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدترین معاشی حالات میں مارکیٹیں جلد بند کرنا عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
نا اہل حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکے کاروبار بند کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے آئین سٹائن اسحاق ڈار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ تیرہ رنگی حکومت عوام کے سامنے بالکل ایکسپوز ہو گئی ہے۔ملکی برآمدات سوا تین ارب سے کم ہو کر سوا دو ارب روپے رہ گئی ہیں۔ ہمارے دور حکومت میں پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ 5 فیصد تھا جو آٹھ ماہ میں 90 فیصد ہو گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نمائشی اقدامات چھوڑے اور اپنے شاہانہ طرز حکومت پر غور کرے۔ایک طرف بیروزگاری بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں۔جلد الیکشنز نہ ہوئے تو یہ لوگ ملک کو ناچ نوچ کر کھا جائیں گے۔اگر پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا۔