مشرق وسطیٰ

سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات کے خلاف مختلف کاروائیاں ، تجاوزات آپریشن میں خلل ڈالنے والے 32 افراد گرفتار

متعلقہ تھانہ جات کی مدد سے 32 افراد کوگرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالاتوں میں بند کر دیا گیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات کے خلاف مختلف کاروائیاں ، تجاوزات آپریشن میں خلل ڈالنے والے 32 افراد گرفتار۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف فوری کاروائیوں کے احکامات کی روشنی میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ایک جانب سٹی ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کیئے تو دوسری جانب دکانداروں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ پر وارننگز جاری کی جاتی رہیں تاہم گذشتہ رات تجاوزات اور رانگ پارکنگ کےخلاف شہر بھر میں بھرپور آپریشن کیا گیا جس میں ڈی ایس پی کینٹ نے ہال روڈ، بیڈن روڈ پر ، ڈی ایس پی مغلپورہ اشفاق احمد نے بوہڑ والا چوک لنڈا بازار کے گردونواح میں، ڈی ایس پی اچھرہ نے مون مارکیٹ، سمن آباد، کریم بلاک اور ڈی ایس پی ماڈلٹاؤن نے مدینہ مارکیٹ، مال ٹاؤن لنک روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے ٹریفک روانگی میں خلل کا باعث تجاوزات، ریڑھی بانوں اور غیر قانونی پارکنگ اسٹنڈز کو ہٹا دیا گیا۔ اس دوران متعدد شرانگیز عناصر نے تجاوزات آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جن کے خلاف متعلقہ تھانہ جات کی مدد سے 32 افراد کوگرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالاتوں میں بند کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات ہٹانے کےلئے دکانداروں کو وارننگ نوٹسز و آگاہی دی جارہی ہےکیونکہ تجاوزات اور رانگ پارکنگ ٹریفک کی ر وانگی میں خلل بڑی وجہ ہیں۔ رواں ہفتے کے دوارن ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 178 مقدمات درج کروائے گئے ہیں کیونکہ سٹی ٹریفک پولیس کا عزم ہے کہ ہم ٹریفک کا پہیہ رکنے نہیں دیں گے اور اس عزم میں دکاندارحضرات بھی ذمہ دارای کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہرائوں کو تجاوزات اور رانگ پارکنگ کر نے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button