مشرق وسطیٰ

بلڈنگ انسپکٹر ایم سی ایم ملتان ٹریپ ریڈ کے ذریعے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کر کے ملزم ندیم نواز کو گرفتار کر لیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈ کر کے ملزم ندیم نواز کو گرفتار کر لیا۔ میٹروپولیٹن سٹی ملتان کا انسپکٹر ندیم نواز 20,000 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارہوا۔ملزم کی جیب سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
دریں اثناء محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کر کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کانسٹیبل محمد جاوید کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کر لیااور ملزم کانسٹیبل جاوید سے رشوت کے 10,000 ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button