
ڈی سی لاہور محمد علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے انسپکشنز کرنےکی ہدایات جاری کردیں
ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ ازخود یقینی بنائیں اور شکایات زیر التوا نہ ہوں اور انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ آٹا کی سپلائی کے عمل کو سختی سے مانیٹر کیا جائے
لاہور پاکستان(نمائندہ وآئس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے انسپکشنز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ ازخود یقینی بنائیں اور شکایات زیر التوا نہ ہوں اور انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ آٹا کی سپلائی کے عمل کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ آٹا کی ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور کوٹہ عوام تک نہ پہنچے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے فنکشن میں ون ڈش و اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور شہر میں پبلک ٹوائلٹس میں بہتری لانے کے لئے دو دن میں پروپوزل تیار کریں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے اہم مقامات کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دو دن میں پروپوزل کو تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا شہر بھر میں جائزہ لیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی ستھرائی آپریشن کو چیک کریں۔٭٭