
شہریوں کی زندگیوں کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گیں، ڈاکٹر اسد ملہی
سی ٹی او لاہور کا شہر بھر میں بغیر روٹ چلنے والی ٹرانسپورٹ کےخلاف کارروائی کا حکم، 15 مزدے تھانوں میں بند
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی نے شہریوں کے جان و مال۔کے تحفظ کے پیش نظر بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، گذشتہ روز سرکل آفیسر مغلپورہ کی سربراہی میں جلوموڑ تا ٹھوکر چلنے والے مزدوں کےخلاف کارروائیاں کیں گئیں، مزدا مالکان کینال روڈ پر 22 نمبر روٹ بغیر اجازت چلا رہے تھے، مزدا ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے 15 مزدا گاڑیاں تھانے میں بند کروا دیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں بغیر روٹ چلنے والی ٹرانسپورٹ کےخلاف کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی بس اسٹینڈز اور پارکنگ اسٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں، اور تمام پبلک سروس وہیکلز ڈرائیورز کے لائسنس چیک کرنے کا بھی حکم دے دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس وی لائسنس کے بغیر کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتا، شہریوں کی زندگیوں کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گیں،