انٹرٹینمینٹ

چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس لاہورکاشف انور کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامر س کی ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ حسن اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور کا انکے خوبصورت جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انورسے ملاقات کی،انہیں ادبی وثقافتی ادارہ کے گورننگ باڈی کی چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور قاسم علی شاہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سوونیئر دیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامر س کی ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ حسن اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور کا انکے خوبصورت جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انسانیت کی بقاء علم و دانش کی پھلنے پھولنے سے عبارت ہے،اپنی اسی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے کمر کسی ہوئی ہے،محبتوں کی فراوانی کے لئے سازگاز ماحول پیدا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہاہوں۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ فردو سماج کی زندگی کو خوبصورت بنانے کے عمل کا حصہ ہونا اعزاز ہے،معاشرہ کی احسن روایات کی آبیاری کے لئے شب وروز محنت جاری رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button