مشرق وسطیٰ

صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے لیسکوچیف ایگزیکٹو کی ای- کچہری

لیسکو چیف نے تمام افسران پر زور دیا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے آج ای کچہری میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سُنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔آج کی خصوصی ای کچہری میں چیف لیسکو کے ہمراہ چیئرمین بورڈ آف دائریکٹرز حافظ محمدنعمان سمیت لیسکوایڈمن ڈائریکٹر، ایچ آر ڈائریکٹر، ڈی جی امپلیمنٹیشن، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر،چیف فنانشل آفیسر، آپریشن ڈائریکٹر، شعبہ پلاننگ و مٹیریل مینجمنٹ کے افسران اور ایڈیشنل ڈی جی کمپلینٹ سیل بھی موجود تھے جبکہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی شرکت کی۔لیسکو کی جانب سے منعقد کی جانے والی ای کچہری میں ریجن کے تمام سرکلز کے صارفین بھی اپنے مسائل کے بروقت حل کے لئے بھرپور شرکت کرتے ہیں۔آج منعقد ہونے والی لیسکو کی ای-کچہری میں چیئر مین بی او دی نے بھی موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا اور فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ موصول ہونے والی شکایات میں مختلف نوعیت کی 114شکایات شامل تھیں جن میں زیادہ تر شکایات نئے میٹرز کی تنصیب اور خراب میٹروں کی تبدیلی میں تاخیر،،ٹرانسفارمرز کی دستیابی، منظور شدہ ایل ٹی پروپوزلز پر کام نہ ہونے سے متعلق شکایات شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے موصول شدہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فی الفور ہدایات جاری کئیں۔ لیسکو چیف نے تمام افسران پر زور دیا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ ہر ماہ لیسکو چیف اپنی ٹیم کے ہمراہ فیس بک پیج LESCO PMDU کے ذریعے عوام کی شکایات وصول کرتے ہیں جن کے فی الفور ازالے کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جاتا ہے۔ ای کچہری کے دوران صارفین کا اپنے پیغامات میں کہنا تھا کہ لیسکو چیف کامیاب ای کچہری کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی وجہ سے صارفین کو اپنی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ایک ایسا فورم ستیاب ہے جہاں وہ باآسانی بناء دفاتر کے چکر لگائے اپنی شکایات کو درج کرواکر ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button