مشرق وسطیٰ

مری میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے متحرک ہو گیا

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر جی ایم ظفر یعقوب خان تمام صورتحال کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں

مری پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌این ایچ اے کے ترجمان نے بتایا کہ این ایچ ا نے برفباری کے موسم میں سفر کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ مری میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے متحرک ہو گیا ہے ،مختلف مقامات پر مشینری پہنچا دی گئی ہےاور این ایچ اے کی ٹیموں کو برف باری سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر الرٹ کردیا گیا ہے.بھاری مشینری اور دیگر ضروری اشیاء مختلف مقامات تک پہنچا دی گئی ہیں. وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر جی ایم ظفر یعقوب خان تمام صورتحال کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں.
ترجمان این ایچ اے نے ہدایت کی کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں. انتہائی ضروری سفر کے دوران ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی سازو سامان ، سَنو چین اپنے ہمراہ رکھیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button