مشرق وسطیٰ

شہری کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم رانا عمران نے لین دین کے تنازعہ پر شہری رانا ساجد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزم سنگین واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ رانا ساجد چند روز شالیمار ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے باغبانپورہ پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button