
ایم کیو ایم پاکستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے آخری آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔سربراہ متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ، گورنر سندھ کے ذریعے آرڈیننس اور پہلے مرحلے میں وفاق کی وزارتوں سے علیحدگی سمیت دیگر امور پر غور گا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سنیچر کو جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں نے اپنے کارکنوں کو پی آئی بی گراؤنڈ پہنچے کی ہدایت کی ہے۔