
ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں
ڈی سی لاہور نے کہا کہ سال 2023 کی پہلی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16 جنوری سے ہو گا اور پولیو مہم 16 جنوری تا 22 جنوری 2023 جاری رہے گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے میاں میر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سال 2023 کی پہلی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16 جنوری سے ہو گا اور پولیو مہم 16 جنوری تا 22 جنوری 2023 جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 6360 ٹیمیں حصہ لیں گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گے. انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا. ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ لاری اڈہ بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور سکولوں میں ٹیمیں جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور ہسپتالوں میں ٹرانزٹ ٹیمیں فکسڈ ہیں جو بچوں کو پولیو کے دو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے بھی پلائیں گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ بھی لی جائے گی. ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پولیو کے دو قطرے اپنے بچوں کو لازمی پلائیں.