مشرق وسطیٰ

سرکاری املاک کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گینگ سمیت اندھے قتل، قتل، بھتہ اور ڈکیتی و چوری میں ملوث 35 ملزمان گرفتار

ماں اور بہن کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرنیوالے ملزم سمیت زیور ہتھیانے کے لیے ہمسائی کے اندھے قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار میکے سے ملنے والی جائیداد سے حصہ نہ دینے پر بیوی کا قاتل اور ہوٹل سے 50لاکھ بھتہ لینے اور مفت کھانا کھانے والے ملزمان بھی گرفتار

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے مختلف کارروائیوں کے دوران سرکاری املاک کی چوری سمیت درجنوں وارداتیں کرنیوالے بین الصوبائی چور گینگ کے ملزمان سمیت اندھے قتل، قتل، بھتہ وصولی اور ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث35ملزمان گرفتارکر لیے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن صدر ارتضی کمیل نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسرکل انچارج انویسٹی گیشنز سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے مختلف کارروائیوں کے دوران بین الصوبائی چور گینگ کے ملزمان سمیت اندھے قتل، قتل، بھتہ وصولی اور ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث35ملزمان گرفتارکر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرکاری املاک کی چوری سمیت درجنوں وارداتیں کرنیوالے بین الصوبائی چور گینگ کے 06ملزمان اکرام، بلال اور افضال عرف لجپال وغیرہ کو گرفتار کرکے ان سے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً10ٹن تار باڑ موٹر وے، مزدا، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدکر لی ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہWJشاہ ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ،بہاولپور، ملتان،حافظ آباد، شیخوپورہ اور لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کی درجنوں وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں۔ اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے اپنی ماں اور بہن کو گلے میں نالے سے گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کرنیوالے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتارملزم کامران نے اپنی 55سالہ ماں صغراں بی بی اور 18سالہ بہن نور بی بی کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی ماں اپنی بیٹی کی شادی کہیں اور کرنا چاہتی تھی جبکہ کامران اس پر راضی نہ تھا جس وجہ سے اس نے سنگین اقدام اٹھایا۔ ملزم کامران قتل کی ہولناک واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ ایس پی ارتضی کمیل نے بتایا کہ مانگا منڈی انویسٹی گیشن پولیس نے زیور ہتھیانے کے لیے اپنی ہمسائی کے اندھے قتل میں ملوث 05ملزمان گرفتارکر لیے ہیں۔ مقتولہ پروین بی بی اپنی ہمسائی زاہدہ پروین کے گھر اپنی ادھار دی ہوئی رقم واپس لینے گئی، پروین بی بی نے قیمتی بالیاں اور لاکٹ پہنے ہوئے تھے،جسے دیکھ کر ملزمہ زاہدہ پروین لالچ میں آ گئی اور اس نے اپنی بیٹی مناظرہ، بہو آمنہ اور بیٹوں علی رضا اور قلب عباس کی مدد سے پروین بی بی کو قتل کیا اور نعش بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دی۔ علاوہ ازیں گرین ٹاؤن میں میکے سے ملنے والی جائیداد سے حصہ نہ دینے پر اپنی بیوی صابرہ بی بی کو اس کے شوہر غلام رسول نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اپنی بیوی سے اس کے میکے سے ملنے والی جائیداد میں سے پیسے مانگتا تھا،بیوی کے انکار پر ملزم طیش میں آ گیا اور بے دردی سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ سفاک ملزم غلام رسول کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑا برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے ہوٹل سے 50لاکھ بھتہ لینے اور مفت کھانا کھانے والے 03ملزمان کوگرفتارکر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان علیم، عدیل اور حیدرنے ہوٹل سے تقریباً 50لاکھ بھتہ وصول کیا تھا۔ ملزمان ہوٹل سے مفت کھانا بھی کھاتے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس ٹیموں نے اپنی پیشہ وارادنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی محنت کے بعد ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث پیشہ ور 07گینگز کے 18ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ارتضی کمیل نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button