انٹرٹینمینٹ

ملتا ن میں فلمسٹارمحمد اکبر بھٹی پر ڈالفن فورس کا قاتلانہ حملہ نو فائر لگے بال بال بچ گئے.

محمد اکبر بھٹی اپنی موٹر سائیکل پراور پراپرٹی ڈیلر شیخ عرفان ،شیخ ندیم ،شیخ خرم اپنی کار میں سوار خان ویلج روڈ پر جارہے تھے ۔پیچھے سے اچانک 2ڈالفن فورس اہلکا ر آگئے۔سائیڈ مار کر روک لیا بلا پوچھ پڑتال فائرنگ شورع کر دی مجھے نو فائر لگے شور واویلہ اور چیخ وپکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے

ملتان پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌فلمسٹارمحمد اکبر بھٹی اور ان کی اہلیہ زکیہ بی بی نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا مجھ پر قاتلانہ حملہ ملک محمد خان کے ایما پر دھونس دھاندلی سے لودھی کالونی روڈپر10مرلہ پلاٹ ہتھیانے کے لئے کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق 22-12-2022 کو10:30بجے رات پراپرٹی ڈیلر شیخ عرفان ،شیخ ندیم ،شیخ عمر،حق نواز،ناصر اور دونامعلوم افراد میر ے گھرے میرا 10مرلہ کاپلاٹ خریدنے کیلئے آئے ۔ پلاٹ کاسودا70 لاکھ کا میں طے ہوا بیانہ ایک لاکھ روپیہ ATM سے نکلوا کر دینے کیلئے ساتھ چلنے کو کہا بقایا رقم کل بوقت رجسٹری آپ کو دے دی جائیگی ۔اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کے لئے محمد اکبر بھٹی اپنی موٹر سائیکل پراور پراپرٹی ڈیلر شیخ عرفان ،شیخ ندیم ،شیخ خرم اپنی کار میں سوار خان ویلج روڈ پر جارہے تھے ۔پیچھے سے اچانک 2ڈالفن فورس اہلکا ر آگئے۔سائیڈ مار کر روک لیا بلا پوچھ پڑتال فائرنگ شورع کر دی مجھے نو فائر لگے شور واویلہ اور چیخ وپکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے۔اور موقع پر گردونواح میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن سے وقوعہ کی تصدیق ہوتی ہیں اس دوران اشرف ،اختر ،محمد اکبر موقع پر پہنچ گئے ۔ڈالفن فورس اہلکار، پراپرٹی ڈیلر شیخ عرفان ،شیخ ندیم ،شیخ خرم اور دونامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔وجہ عنادیہ ہے کہ محمد اکبر بھٹی کا پلاٹ قیمتی ہے ملک خان محمد دھونس دھاندلی سے پلاٹ ہتھیانا چاہتا ہے میں نے متعدد بار انکا کیا جس کی وجہ سے محمد اکبر بھٹی پر قاتلانہ حملہ ڈالفن فورس اہلکاروں نے پراپرٹی ڈیلر شیخ عرفان ،شیخ ندیم ،شیخ عمر، حق نواز،ناصرکے ساتھ مل کر ملک خان محمد کے ایما ء پر کیا گیا۔ڈولفن فورس اہلکارماجد منظورمجھے سنگین دھمکیاں دے رہا ہے مجھے اور میری بیوی ذکیہ احمد کو جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے اور میری ایف آئی آر درج کی جائے ۔میری وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجان اور اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتا کیا جائے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔اور ڈالفن فورس اہلکاروںکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔مجھے اورمیرے اہل خانہ کو مسلسل پریشان کرنے سے روکا جائے .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button