مشرق وسطیٰ

داتادربار پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے قبل تمام ایس او پیز کو پورا کیا جائے گا۔اسرا ر سعید

پلازے کی تعمیر سے قبل تمام ایس او پیز کو پورا کیا جائے گا۔پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے متعلق پری کوالیفکیشن قواعد ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر ون اسرار سعیدنے داتا دربار پارکنگ پلازہ کی تعمیر بارے نجی چینل پر چلنے والی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے نے داتا دربار پارکنگ پلازہ کی تعمیر بارے تمام ورکنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔ داتا دربار پارکنگ پلازے کا سنگ بنیاد منصوبے کی صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد رکھا گیا۔پلازے کی تعمیر سے قبل تمام ایس او پیز کو پورا کیا جائے گا۔پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے متعلق پری کوالیفکیشن قواعد ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلازے سے داتا دربار کے سامنے ٹریفک کے رش اور پارکنگ کے مسائل کا حل ہو گا۔پارکنگ پلازہ کو انڈر گراو نڈ سے داتا دربار کی بیسمنٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ پناہ گاہ کی جگہ کا موثر استعمال کرنے کے لیے پارکنگ پلازہ کے دو فلورز پر پناہ گاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔
چیف انجینئر اسرار سعید نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اس مصروف ترین علاقے میں انفراسٹرکچر کی بہتری و بحالی کی جائے گی اور پارکنگ پلازہ تعمیر کیاجائے گا۔یہ منصوبہ 3ارب روپے سے زائد کی لاگت میں چھے ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاجائے گا۔منصوبے سے داتا دربار، بلال گنج، بھاٹی گیٹ، اردو بازار، موری گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، تعلیمی ادارے ،ہسپتال اور دیگر ملحقہ علاقے مستفید ہوں گے۔یہ پارکنگ پلازہ سات کنال اراضی پر تعمیر کیاجائے گا ،یہ دو تہہ خانوں چھ منزلوں پرمشتمل ہوگا۔ پلازے میں 500سے زائد گاڑیاں پارک کی جا سکیں گی۔پارکنگ پلازہ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیاجائے گا۔منصوبے کے تحت داتا دربار کے سامنے ٹریفک لین میں بھی بہتری کی جائے گی اور پیدل چلنے والوں کے لیے سہولت پیدا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انڈرپاس کے ذریعے اس پلازہ کو داتادرباربیسمنٹ سے منسلک کیاجائے گا۔یہ پارکنگ پازہ لفٹس،سیڑھیوں،فائرفائٹنگ سسٹم،جنریٹر،سی سی ٹی وی کیمروں اوردیگرجدیدسہولتوں سے آراستہ ہوگا۔منصوبے کے تحت داتا دربار کے سامنے ٹریفک لین میں بھی بہتری کی جائے گی اور پیدل چلنے والوں کے لیے سہولت پیدا کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button