مشرق وسطیٰ

محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی طرف سے پہلی ڈیموگرافی کانفرنس کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیموگرافرز نے ریسرچ پیپرز پیش کئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام صوبے کی پہلی ڈیموگرافی کانفرنس 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے کیا. کانفرنس میں صوبہ کے تمام اضلاع سے ڈسٹرکٹ ڈیموگرافرز نے اپنے ریسرچ پیپرز پیش کیے جو کہ وہاں کے معاشی اور معاشرتی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیے گئے۔ان ریسرچ پیپرز کا بنیادی مقصد حکومت پنجاب کو اضلاع کے ڈیموگرافکس، وہاں مردوں، عورتوں اور بچوں کی آبادی کا تناسب، ان کی خوراک اور صحت وغیرہ کی ضروریات اور مستقبل کے تقاضوں سے آگاہ کرنا ہے۔ ان اعداد و شمار کی روشنی میں حکومت کو مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تعاون سے کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button