اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قیادت کی جنگ، تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے وضاحت کی کہ ’عمران خان کے فیصلے پر پارٹی کے رہنماؤں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔‘

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر کا نام سامنے آنے کے بعد ایک جانب تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں تو دوسری طرف پارٹی کے اندر اختلافات بھی ختم ہونے لگے ہیں۔
عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے بتایا کہ ’بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کرنا خوش آئند ہے۔ بیرسٹر گوہر میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں پرامید ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری خلوص نیت کے ساتھ نبھائیں گے۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ ’عمران خان کے فیصلے پر پارٹی کے رہنماؤں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔‘
شیر افضل مروت نے کہا کہ عاطف خان سمیت جس کسی کے ساتھ بھی اختلافات تھے، وہ آج ختم ہو گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم انہوں نے شعیب شاہین کے سوال پر موقف دینے سے گریز کیا اور کہا میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کی قیادت کے معاملے پر خیبرپختونخوا کے سینیئر رہنماؤں اور شیر افضل مروت میں اختلافات نمایاں ہوئے تھے۔
خیبرپختونخوا تحریک انصاف میں یہ اختلافات اس وقت ابھر کر سامنے آئے جب پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت قیادت کی کھینچا تانی میں آمنے سامنے آ گئے۔
پی ٹی آئی کے سابق پارلیمنٹیرینز نہ صرف پارٹی کے ورکرز کنونشن میں مشاورت نہ کرنے کا گلہ کرتے نظر آ رہے ہیں بلکہ انہیں کسی کنونشن میں شرکت کی دعوت ہی نہیں ملی۔
یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی جانب سے کارکنوں کو کنونشن میں شرکت سے روکا گیا جس کے ردعمل میں شیر افضل مروت کی جانب سے بھی آڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button