مشرق وسطیٰ

لاہور میں ڈرون کیمروں سے ٹریفک مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز

سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ بھی تشکیل دے دیا ڈرون کیمرے سے روڈ انجینرنگ کے مسائل کا بھی مشاہدہ کیا گیا،ڈرون ٹیکنالوجی مانیٹرنگ سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جاسکے گا، سی ٹی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور میں ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ہال روڈ، مال روڈ، داتا دربار اور شاہ عالم مارکیٹ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر ایس پی سٹی شہزاد خان، صدر ہال روڈ بابر محمود بھی موقعہ پر موجود تھے، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کو روڈ بلاکنگ، احتجاج کے دوران استعمال کیا جائے گا، سموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں باقاعدہ طور پر مانیٹر کیا گیا، ڈرون کیمرے سے روڈ انجینرنگ کے مسائل کا بھی مشاہدہ کیا گیا، سی ٹی او لاہور کاکہنا تھا کہ رانگ پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی، ڈرون مانیٹرنگ سے ٹریفک مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیوز محفوظ کی جائیں گیں، ٹریفک مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ویڈیو ریکارڈ فراہم کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ بھی تشکیل دے دیا گیا، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ اور دیر ماڈل روڈز پر مسلسل ڈرون مانیٹر کی جائے گی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی مانیٹرنگ سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جاسکے گا، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی انتہائی ضروری ہے، ٹریفک مسائل کے ممکنہ حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button