مشرق وسطیٰ

ڈی سی لاہور محمد علی نے پولیو ورکرز کو پولیو مہم میں مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں.

ڈی سی لاہور محمد علی فیلڈ میں متحرک.پولیو ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لیا. مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس اور ڈور مارکنگ کا جائزہ لیا. مکینوں سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا.

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی لاہور محمد علی فیلڈ میں متحرک رہے. ڈی سی لاہور محمد علی نے اولڈ انارکلی کے علاقے کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لیا. انہوں نے مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس اور ڈور مارکنگ کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے مکینوں سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا. ڈی سی لاہور محمد علی نے پولیو ورکرز کو پولیو مہم میں مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پولیو مہم میں ہرگز غفلت کا مظاہرہ نہ کریں. ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ مسڈ اور ریفیوزل کیسز کی طرف خصوصی توجہ دیں.
یاد رہے ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز ،ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کو تیسرے روز کی پولیو مہم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ تیسرے روز پولیو مہم میں 04 لاکھ 22 ہزار 05 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم کے تین دنوں میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 56 ہزار 154 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جا چکے ہیں اور 26 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ پولیو مہم کا آج چوتھا روز تھا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ آج بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہی۔ انہوں نے انتظامی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں غفلت کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے اور پولیو مہم کو پہلے کی طرح ہر ممکن کامیاب بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر فیلڈ میں متحرک ہیں اور انہوں نے یو سی 42 داروغہ والا بلال کالونی واہگہ زون اور یو سی 46 انگوری باغ سکیم کے علاقے میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائے۔ انہوں نے مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس، ریفیوزل کیسز اور مسڈ کیسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یو سی ایم او اور ایریا انچارج کو مائیکرو پلان کے مطابق کام کروانے کی ہدایت کی اور پولیو ورکرز کو ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں اور پولیو مہم کوتاہی نہ کریں۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔٭٭

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button