مشرق وسطیٰ

وکلا برادری کے تعاون سے قانون اور انصاف کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،سربراہ لاہور پولیس

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار اوردیگر عہدیداران کو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی۔ملاقات میں لاہور پولیس اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے آج لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار کی قیادت میں عہدیداران اور وکلا برادری کے وفد نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔سینئر نائب صدر آصف امین گورایہ،نائب صدر ندیم انجم خان،جنرل سیکرٹری ملک کفیل کھوکھر،نائب صدر ماڈل ٹاؤن ہادی حسین بھٹی،نائب صدر کینٹ فرخ خان،سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ اور جوائنٹ سیکرٹری عاطف کمال بھٹی کابینہ میں شامل تھے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار اوردیگر عہدیداران کو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی۔ملاقات میں لاہور پولیس اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ انصاف کی یقینی فراہمی کے لئے لائرز کمیونٹی معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ ہے،وکلا برادری کے ساتھ مل کر قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا عدالتوں اور لائرز دفاتر کی سکیورٹی کیلئے وکلا کی تجاویز کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ وکلابرادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے باہمی کوارڈینیشن مزید بہتر کی جائے۔صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار نے وکلا کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔سی سی پی او لاہور اور صدر بار نے باہمی مشاورت اور ہم آہنگی سے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔آئین کی پاسداری اور قانوں کی بالادستی کے لئے وکلا برادری کی شاندار خدمات ہیں ہے۔مظوم کو انصاف کی فراہمی اورمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پولیس اور وکلا کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کا حل لاہور پولیس کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس بار اور بنچ کے مسائل کے حل، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ باہمی مشاورت اور ہم آہنگی سے درپیش مسائل حل کر لئے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button