صحت

سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کا تین ہسپتالوں کے اچانک دورے، معیاری طبی سہولیات تک رسائی مریضوں کا بنیادی حق ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد

سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں معیاری طبی سہولیات تک رسائی مریضوں کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہے

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد کے ایک دن میں تین ہسپتالوں کا دورے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، قصور، رورل ہیلتھ سنٹر مصطفیٰ آباد اور تحصیل ہیڈکوارٹر لیول ہسپتال (انڈس ہسپتال) کاہنہ نو کے اچانک دورے کئے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں معیاری طبی سہولیات تک رسائی مریضوں کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہے۔سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ اور فارمیسی میں دستیاب ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور فارمیسی میں MIMS، ادویات کا اصل سٹاک اور سٹاک رجسٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ادویات کے ریکارڈ میں بے قاعدگی معلوم ہونے پر فارمیسی مینجر کو وارننگ دی گئی۔سیکرٹری صحت نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو
ہسپتال کے جنیٹوریل سٹاف کی شکایات دور کرنے کے لئے خود وزٹ کرے اور رپورٹ پیش کرے۔ڈاکٹر ارشاد احمد رورل ہیلتھ سنٹر مصطفیٰ آباد میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور شام کی شفٹ میں 10 منٹ لیٹ آنے پر ڈاکٹر کو وارننگ دی۔ انہوں نے
ڈسٹرکٹ مینجر PHFMC کو ہدایت کی کہ اس ہسپتال کے مارننگ اور ایوننگ کے حاضری رجسٹرز بڑے واضح انداز سے برقرار رکھا جائے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ٹی ایچ کیو لیول (انڈس ہسپتال) کاہنہ نو میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button